Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ہم شہداء کے راستے پر گامزن اور استکباری قوتوں کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں، سید حسن نصر اللہ

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کے بہیمانہ قتل کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے شہدائے استقامت و مزاحمت، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی یاد میں پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم شہیدوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم شہداء کے راستے پر گامزن ہیں اور امریکہ اور صیہونی استکباری قوتوں کی سازشوں اور منصوبوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں داعش کو تشکیل دیا اور داعش کے تمام جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے داعش کی دہشتگردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی مدد کی اور شہید قاسم سلیمانی پہلے شخص تھے جنھوں نے داعش کا مقابلہ کرنے کے کیلئے کمر ہمت باندھی اور عراق میں استقامتی محاذ کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے ہزاروں عراقیوں کو داعش سے نجات دلائی جبکہ امریکہ نے داعش کی ہمراہی میں ہزاروں عراقیوں کا قتل عام کیا ، قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ منصفانہ نہیں ہے۔
امریکہ لبنان اور فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم میں بھی ملوث ہے ۔ امریکہ نے شام کی تباہی میں بنیادی کردار ادا کیا، تاہم بشار الاسد کی حکومت کو گرانے میں امریکہ اور اس کے اتحادی ناکام رہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب امریکہ کی نیابت میں جنگ لڑرہا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث تمام افراد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular