Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایک قوم بننے کی جانب بڑھ رہے ہیں، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، علامہ راجہ ناصر

اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ عالمی ایجنڈے کے تحت پی ٹی آئی حکومت کو گرایا گیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں علامہ راجا ناصر عباس نےکہاکہ انتخابات سے قبل کوشش کی گئی کہ لوگوں کو ڈرایا اور مایوس کیا جائے۔ انتخابات کو غیر آئینی طریقے سے تاخیر کا شکار کیا گیا۔ انتخابات میں آزاد امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔بے ڈھنگے طریقے سے الیکشن کروائے گئے۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مقاومت اور مقابلہ کرنے کی تاریخ رقم کردی۔ لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ کیسز بنائے گئے۔ ملک کے 80 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔ ان پر بوجھ نہیں بنیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ عوام نے جنہیں مسترد کیا انہیں مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک دوسرے پر کوئی تحفظات نہیں، ہم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بنانے میں بھی ایک تھے اور اب ملک بچانے کا مرحلہ ہے اس پر بھی ہم ایک ہیں۔ ہم عمران خان کی قیادت میں ایک قوم بننے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وطن بچانے کی تحریک میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular