
غزہ : اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ میں مزید باسٹھ فلسطینی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج نے جبالیہ میں اسکول کو نشانہ بنایا جہاں سینکڑوں متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔ حملے میں اٹھائیس فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں مزید دس فلسطینی شہید اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ رفح ۔ زیتون۔ غزہ سٹی سمیت کئی علاقے درندگی کا نشانہ بنے۔ سات اکتوبر سے جاری انسانیت کشی میں شہدا کی تعداد بیالیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد گروپوں کے مزاحمت کار بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہوں میں چھپ کر کارروائیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔


































