Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

جہا د اور شہادت انقلا ب کا مظہرہیں،انہیں زندہ رکھا جائے(ولی امر مسلمین)

شہد ا فداکاری اور ایثار کا مظہرہیں، انہوں نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا،کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں
فسق و فجور اور دنیا طلبی کی جانب راغب کرنے کے بجائے معاشرے میں ایثار و شہادت اور فداکاری کی پہچان کروائی جائے تو نوجوان نسل اس جانب راغب ہوگی
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہیے اور انقلاب کے مظہر، جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، صوبہ ہرمزگان کی شہداء کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے شہدا کو فداکاری اور ایثار کا مظہر قراردیا اور کہاکہ شہداء نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا،ان کی تعظیم و تکریم اور تجلیل ہم سب کا فریضہ ہے،انہوں نے شہداکی تعلیم و تربیت اور کارناموں سے نوجوان نسل کو آشنا کرانے پرزور دیا اور کہاکہ فسق و فجور اور دنیا طلبی کی جانب راغب کرنے کے بجائے معاشرے میں ایثار و شہادت اور فداکاری کی معرفت، شناخت اور پہچان کروائی جائے تو نوجوان نسل اس جانب راغب ہوگی اور شہدا کے راستے کو جاری و ساری رکھے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular