Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

شدید انتقام قاسم سلیمانی کے قتل کے ذمہ دار مجرموں کا منتظر ہے، ولی امر المسلمین

شہادت سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا جذبہ کئی گنا بڑھ جائے گا، ولی امر مسلمین،ایرانی قوم کا عزم مزید پختہ ہوگیا،روحانی، امریکی شیطانی وجود کا خاتمہ شروع ہوچکا،وزیر خارجہ
35امریکی ہدف اور اسرائیل شہرتل ابیب اور حیفہ نشانہ پر ہیں،امریکا کی خوشی جلد سوگ میں بدل دیں گے، خطے سے امریکا کو حتمی طور پر نکالنے کیلئے لڑیں گے، فوجی قیادت
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا سے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے،ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے چلے جانے سے ہمیں بے چینی محسوس ہو گی تاہم مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک کہ نصرت کو یقینی اور مجرموں کی زندگی کو زیادہ تلخ نہ بنا دیاجائے شدید انتقام جنرل سلیمانی کے قتل کے ذمے دار مجرموں کا منتظر ہے، جنرل سلیمانی کی شہادت سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا جذبہ کئی گنا بڑھ جائے گا، قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہمیں شدید صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوں گے اوران کے قاتلوں اور مجرموں سے سخت سے سخت انتقام لیا جائے گا،ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کو دھمکیاں نہ دی جائیں، ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکا کے خلاف کھڑا ہونے کے عظیم ایرانی قوم کے پختہ عزم کو دگنا کردیا ہے، امریکا کے اس وحشیانہ جرم کا انتقام لیا جائے گا، خطے کے ملکوں کو اس بات کا ادراک کرناچاہیے کہ جب تک امریکا خطے میں موجود ہے تو یہاں کبھی امن قائم نہیں ہوگا، وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ چاہے امریکا پیر پٹخے یا چلائے، مغربی ایشیا میں امریکی شیطانی وجود کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے، جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے، اگر تمام ممالک امریکی جارحیتوں پر ہم آواز نہ ہوئے تو یہ علاقے کے لئے بہت ہی خطرناک ہوگا، پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل غلام علی ابوحمزہ نے کہا ہے کہ القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ امریکا سے لیں گے، امریکی جہاں بھی ایران کی پہنچ میں ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا، خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے، پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ امریکا کی اس وقتی خوشی کو بہت جلد سوگ میں بدل دیں گے، القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قآنی نے باور کرایا ہے کہ وہ خطے سے امریکا کو حتمی طور پر نکالنے کیلئے لڑیں گے، ہماری جانب سے تعزیت کا واحد طریقہ یہ ہے کہ خطے سے امریکا کو نکال دیا جائے، وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ایران جنگ کیلئے کوشاں نتین کالم
شدید انتقام قاسم سلیمانی کے قتل کے ذمہ دار مجرموں کا منتظر ہے، ولی امر المسلمین
شہادت سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا جذبہ کئی گنا بڑھ جائے گا، ولی امر مسلمین،ایرانی قوم کا عزم مزید پختہ ہوگیا،روحانی، امریکی شیطانی وجود کا خاتمہ شروع ہوچکا،وزیر خارجہ
35امریکی ہدف اور اسرائیل شہرتل ابیب اور حیفہ نشانہ پر ہیں،امریکا کی خوشی جلد سوگ میں بدل دیں گے، خطے سے امریکا کو حتمی طور پر نکالنے کیلئے لڑیں گے، فوجی قیادت
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا سے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے،ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے چلے جانے سے ہمیں بے چینی محسوس ہو گی تاہم مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک کہ نصرت کو یقینی اور مجرموں کی زندگی کو زیادہ تلخ نہ بنا دیاجائے شدید انتقام جنرل سلیمانی کے قتل کے ذمے دار مجرموں کا منتظر ہے، جنرل سلیمانی کی شہادت سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا جذبہ کئی گنا بڑھ جائے گا، قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہمیں شدید صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوں گے اوران کے قاتلوں اور مجرموں سے سخت سے سخت انتقام لیا جائے گا،ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کو دھمکیاں نہ دی جائیں، ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکا کے خلاف کھڑا ہونے کے عظیم ایرانی قوم کے پختہ عزم کو دگنا کردیا ہے، امریکا کے اس وحشیانہ جرم کا انتقام لیا جائے گا، خطے کے ملکوں کو اس بات کا ادراک کرناچاہیے کہ جب تک امریکا خطے میں موجود ہے تو یہاں کبھی امن قائم نہیں ہوگا، وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ چاہے امریکا پیر پٹخے یا چلائے، مغربی ایشیا میں امریکی شیطانی وجود کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے، جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے، اگر تمام ممالک امریکی جارحیتوں پر ہم آواز نہ ہوئے تو یہ علاقے کے لئے بہت ہی خطرناک ہوگا، پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل غلام علی ابوحمزہ نے کہا ہے کہ القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ امریکا سے لیں گے، امریکی جہاں بھی ایران کی پہنچ میں ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا، خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے، پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ امریکا کی اس وقتی خوشی کو بہت جلد سوگ میں بدل دیں گے، القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قآنی نے باور کرایا ہے کہ وہ خطے سے امریکا کو حتمی طور پر نکالنے کیلئے لڑیں گے، ہماری جانب سے تعزیت کا واحد طریقہ یہ ہے کہ خطے سے امریکا کو نکال دیا جائے، وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ایران جنگ کیلئے کوشاں نہیں مگر وہ کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی قیاد ت قاسم سلیمانی کی موت کا ایسا جواب دینے کی کوشش کرے گی جس پر دشمن اپنے کیے پر ندامت کا شکار ہو جائے۔

¦یں مگر وہ کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی قیاد ت قاسم سلیمانی کی موت کا ایسا جواب دینے کی کوشش کرے گی جس پر دشمن اپنے کیے پر ندامت کا شکار ہو جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular