Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

انتقام کے منتظر رہیں، آخری دم تک لڑیں گے، جنرل حسین سلامی

تہران : سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ آج ایک حقیقی اور تاریخی محاذ آرائی جاری ہے۔ گذشتہ 45 سالوں کے دوران انقلاب اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ ہر مشکل گھڑی اور سخت حالت میں انقلابی مرد و عورت سب جرائت اور بہادری کے ساتھ میدان میں ہیں۔ جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن کی شدید اقتصادی پابندیوں کو بھی ہم نے غیرت اور حوصلے کے ساتھ عبور کیا۔ آج دشمن ہمارے قلوب اور اذہان کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن ہم دشمن کو کبھی موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بسیج نے فتنوں اور خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام اور ایران کی حفاظت کی ہے۔ جب تک بسیج ہے امریکہ اور اس کے اتحادی ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے ہیں۔ میجر جنرل سلامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک حقیقی اور تاریخی محاذ آرائی جاری ہے۔ اسلام اور ایمان کے لئے دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے والوں کی مقاومت غیر معمولی داستانیں قلمبند کر رہی ہے۔ البتہ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ تاریخ کا مطالعہ کریں۔ کبھی مسلمانوں نے کفار، مشرکین اور منافقین کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ تم ٹوٹ جاؤ گے اور مسلمانوں کے مقابلے میں زندہ نہیں رہ سکو گے۔ آج تم گھروں کو تباہ کرتے ہو، شہروں اور دیہاتوں تباہ کرتے ہو اور مظلوم مسلمانوں کو ملبے تلے دفن کرتے ہو لیکن جان لو محصور اور بے دفاع غزہ کی پٹی میں 40 ہزار فلسطینیوں کے قتل کے بعد ایک لاکھ فلسطینی بچے پیدا ہوں گے۔ وہ پیدا ہوتے ہی جہاد کا سبق سیکھیں گے اور جیسے ہی چلنے کے قابل ہو جائیں، جہاد کا جھنڈا اٹھا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لبنان کے حزب اللہ کے جوانوں کی عظمت دیکھیں جنہوں نے گزشتہ مہینوں میں صیہونی حکومت کی ناک زمین پر رگڑ کر رکھ دی۔ دشمن نے سوچا تھا کہ سید مقاومت اور کمانڈروں کی شہادت سے یا اس کے کچھ نوجوانوں کو پیجرز دھماکے میں شہید کرکے حزب اللہ کو ختم کردیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular