
تہران : ولی امرمسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے انتخابات کے دوسرے مرحلے کو اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔نئی انتظامیہ، منتظمین اور شہید مطہری اسکول کے پروفیسروں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات میں ولی امرمسلمین نےکہاکہ جو بھی اسلام اور ایران کی ترقی دیکھنا چاہتا ہے، ضروری ہے کہ انتخابات میں ووٹ دے۔ پہلے مرحلے میں ووٹ نہ دینے والوں کو انقلاب اور نظام کے مخالف قرار دینا درست نہیں ہے۔ انہوں نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں عوامی شرکت کی شرح کو توقع سے کم اور پیش گوئیوں کے برخلاف قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے کے اسباب و علل کی سیاست اور سماجیات کے ماہرین تحقیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدارتی انتخابات میں ایرانیوں کے ٹرن آؤٹ کو اسلامی جمہوریہ کی "ریڑھ کی ہڈی” قرار دیا۔


































