Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ویانا مذاکرات میں پابندیاں ہٹائے کے بعد نئی پابندیاں نہ لگانے کی ضمانت چاہتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران ویانا مذاکرات میں اس بات کی ضمانت چاہتا ہے کہ پابندیاں ہٹانے کے بعد نئی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ہم ان پابندیوں کو ہٹانے کے خواہاں ہیں جو ٹرمپ کی طرف سے ایران پر لگائی گئی تھیں خاص طور پر وہ پابندیاں جو جوہری معاہدے سے متصادم ہیں۔ ہم اس بات کی ضمانت بھی چاہتے ہیں کہ کوئی نئی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی موجودہ پابندیاں ہٹانے کے بعد دوبارہ عائد کی جائیں گی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ایران کی طرف سے مانگی گئی ضمانتوں میں سے تیل کی برآمدات اور محصولات کی واپسی میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور درست راستے پر ہے۔ اگر مغربی فریق سنجیدہ عزم کا مظاہرہ کریں تو اچھے معاہدے کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے صیہونی دھمکیوں سے متعلق سوال پر کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اسرائیل دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوزیشن میں نہیں، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، خطے کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات میں مصر اور ترکی کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ او آئی سی میں ایرانی مندوب جلد جدہ پہنچ جائیگا، جو مثبت پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular