Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مزاحمت کی فتح، حماس نے 4 اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کردیا، اسرائیل 200 فلسطینی آزاد کریگا

غزہ : حماس نے فاتحانہ انداز میں قید مزید چار خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کر دیا۔ حماس نے چاروں فوجیوں کو غزہ سٹی کے فلسطین اسکوائر میں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا۔ حماس اور اسلامی جہاد کے متعدد نقاب پوش مزاحمت کار چوک پر جمع ہوئے جہاں فلسطینیوں کا ایک بڑا ہجوم بھی موجود تھا۔ ریڈ کراس کے نمائندوں اور حماس کے ایک جنگجو نے دستاویزات پر دستخط کئے۔ فوجی وردیوں میں ملبوس اسرائیلی خواتین نے رہائی کے بعد ہجوم کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔
حماس کی فتح کے یہ مناظر اسرائیل دارالحکومت تل ابیب میں بڑی اسکرین پر براہ راست دکھائے گئے۔ قیدی رہا ہوتے ہی اسرائیلی ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔
اسرائیل ایک خاتون فوجی کے بدلے پچاس خواتین اور نابالغ فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ ستر قیدیوں کی رہائی آج ہی عمل میں آئے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular