امریکا کوروناوبا کے دور میں بھی وینزویلا کی معیشت کو نشانہ بنا رہا ہے
کاراکس(نیوز ڈیسک) وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج ایریزا نے تیل لوڈ کرنے کیلئے آئل ٹینکرز کے وینزویلا میں داخلے پر پابندی کے امریکی اقدام کو پوری قوم پر حملہ قراردیاہے، انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا کورورنا جیسی وبائی بیماری کے دور میں بھی ایسے اقدامات کے ذریعے وینزویلا کی معیشت کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ ان کے ملک کی پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے،واضح رہے کہ امریکا نے آئل ٹینکرز کے ونیزویلا سے تیل لوڈ کرنے پر پابندی لگادی ہے جس کے بعد جہاز ونیزویلا کے سمندر سے دور ہورہے ہیں۔


































