Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایران پر حملے کیلئے عراقی فضائی حدود کا استعمال، عراق کی اقوام متحدہ سے شکایت

بغداد : ایران پر حملے کیلئے عراقی حدود استمعال کرنے پر عراقی حکومت نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی ہے۔ عراقی حکومت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے نام اپنے احتجاجی نوٹ میں عراقی فضائی حدود کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ باسم العوادی نے کہا ہے کہ عراق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو باقاعدہ ایک احتجاجی نوٹ ارسال کیا ہے۔ عراقی حکومت کے ترجمان نے اس احتجاجی نوٹ میں صیہونی حکومت کی جانب سے عراقی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔ العوادی نے اپنے احتجاجی نوٹ میں کہا ہے کہ بغداد اپنے اقتدار اعلی ، خودمختاری اور ارضی سالمیت کے تقدس پر تاکید کرتا ہے اور ان خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف سطح پر کوشش کرے گا تاکہ کسی بھی ملک بالخصوص پڑوسی ممالک کے خلاف اس کی زمین یا فضائی حدود استعمال نہ کی جا سکے کیونکہ عراق محترمانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کا حامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular