
واشنگٹن : امریکا نے عمان پر اسرائیلی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے پر زور دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے عمان کے وزیر خارجہ سید بدرالبسیدی نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی مشیر جیک سُلیوان اور امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سےملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی انتظامیہ کے دونوں عہدیداران نےعمانی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ اسرائیلی ایئرلائنز کے لیے عمان کی فضائی حدود کھولی جائے۔ 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عمان کا دورہ کیا تھا اور سلطان قابوس کے ساتھ عمانی فضائی حدود کھولنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔ رواں برس سعودی عرب نے جولائی میں اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔


































