Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر گوانتاناموبے جیل بند کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیویارک : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کریں لیکن امریکی قانون ساز اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ کیوبا میں بنائی گئی اس جیل کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران مشتبہ غیرملکی دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کرنا تھا تاہم اس متنازع جیل میں اختیار کیے گئے تفتیشی طریقے تشدد کے سوا کچھ نہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکا کے انسانی حقوق سے متعلق پروگرام میں سیکیورٹی ڈائریکٹر ڈیفنی ایویاٹار کہتی ہیں کہ جب تک یہ جیل برقرار رہے گی تب تک عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں امریکی ساکھ متاثر ہوتی رہے گی۔یہ جیل 12 جنوری 2002ء کو قائم کی گئی تھی اور تب سے اب تک یہاں 780 افراد کو حراست میں رکھا جا چکا ہے جن میں زیادہ تر پر فرد جرم بھی عائد نہیں کی گئی۔اس وقت بھی اِس جیل میں 39 افراد قید ہیں جن میں 11 ستمبر کے دہشت گرد حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular