
تل ابیب : صیہونی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ انکی حکومت انڈونیشیا اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے پردے کے پیچھے کام کر رہی ہے، امریکا کی ثالثی میں متعدد عرب ریاستوں کی طرح سعودی عرب اور انڈونیشیا کے ساتھ معاہدے کیلئے ایک سال سے بات چیت جاری ہے. اس کا مقصد انڈونیشیا اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے یہ وہ دو ممالک ہیں جن کے ساتھ ہم معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں، لیکن یہ ایک سست عمل ہے جس میں کافی وقت اور محنت درکار ہے۔ لیکن ہمیں بہتری کی امید ہے.


































