Fri Oct 09, 2026

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی ایران کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایران کے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے نے کہا کہ اب حکمت عملی تبدیل کرکے اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ اور اندرونی بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی آر جی سی کے مطابق دشمن کا نیا مقصد قومی استحکام اور عوامی حوصلے کو کمزور کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس مقصد کے لئے محدود حملوں، بحران کے نئے مراکز کو فعال کرنے، مالیاتی منڈیوں کو غیر مستحکم کرنے اور سکیورٹی کارروائیوں جیسے طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ ایران اس کا مقابلہ دشمن کی کمانڈ صلاحیت کو متاثر کرکے، معاونین کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اور قومی اتحاد و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنا کر کرے گا۔
بیان میں ایران کی جانب سے 200 روزہ مزاحمت کا حوالہ بھی دیا گیا، ایران کے مطابق یہ عرصہ 28 فروری 2026 کو امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائیوں کے آغاز سے شمار کیا جا رہا ہے، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular