
بیروت : حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکا میں الیکشن کوئی بھی جیتے غزہ کی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بیروت میں نیوز کانفرنس کے دوران اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس غزہ پر جارحیت کے خاتمے کی کوششوں کو فعال بنانے کے لیے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس ایسی تجاویز پر بات کرنے کو تیار ہے جو جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے انخلاء کو یقینی بنائے۔ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور جنگ کو روکنے کی کلید جون میں طے پانے والے معاہدے کی پاسداری میں ہے۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے باعث مزید اسرائیلی قیدیوں کی ممکنہ ہلاکتوں کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ٹھہرایا۔ انہوں نے قابض اسرائیلی ریاست کو ایک بدمعاش ریاست قرار دیا اور اسے اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔


































