
واشنگٹن : امریکا نے طالبان کو افغان مرکزی بینک کے ذخائر تک رسائی دینے سے صاف انکار کردیا۔ امریکی نائب وزیر خزانہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان کو مرکزی بینک کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ طالبان کے خلاف امریکی پابندیوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ افغان عوام کو جائز طریقے سے انسانی امداد کو پہنچانے کے راستے بھی تلاش کرنے ہیں۔ طالبان نے امریکاسے 9 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔


































