کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے،یورپی یونین
برسلز (نیوز ڈیسک)یوپی یونین نے امریکاسے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت سے نکلنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،یورپی کمیشن کے صداور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے مشترکہ بیان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر ہم آہنگی، ہم فکری اور یکجہتی کی ضرورت اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ موذی وائرس اور بیماریوں کا مقابلہ عالمی ادارہ صحت کی توانائیوں پر منحصر ہے اور عالمی سطح پر سب کی کارکردگی کا جائزہ در اصل عالمی صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے۔


































