
بغداد : عراق نے اپنی سرزمین پر مزاحمت کاروں کے خلاف امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کے ترجمان جنرل یحییٰ رسول نے ایک بیان میں کہا کہ شامی سرحد کے قریب مغربی عراق میں کئےگئے حملے عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ عراق اور خطے کی سلامتی اور استحکام کےلیے تباہ کن نتائج لائیں گے۔


































