
نیویارک: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی قیادت میں واشنگٹن انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ متوقع معاہدہ دراصل ایک ایسے پیکج پر مشتمل ہے جس میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سول مقاصد کے لیے جوہری توانائی اور غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایسے اقدامات لینا شامل ہے جو بعد ازاں ایک فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج ہوں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اسٹرٹیجک الائنس اگریمنٹ نامی معاہدے کو روبعمل لانے کے لئے امریکی ایوان بالا کی دو تہائی اکثریت کی منظور درکار ہو گی۔اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ معاہدے کا مقصد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔


































