Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا پاکستان سے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر راضی

نیویارک: امریکا پاکستان سے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر راضی ہو گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی کی بائیڈن انتظامیہ سے بات چیت ہوئی جس میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پراتفاق کیا۔ سلمان صوفی کی ملاقات امریکی نیشنل سیکیورٹی کے عہدیداران سے ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مثبت ردعمل دیا گیا اور پی آئی اے پروازوں کو بحال کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی، امریکا نے اپنے متعلقہ اداروں کو بھی اس حوالے سے ہدایات دینے کا کہا ہے۔سلمان صوفی کے مطابق امریکا نے پاکستان سےبراہ راست پروازیں شروع کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے، براہ راست پروازوں سے متعلق وفاقی وزیر سعد رفیق گزشتہ کئی ماہ سے کام کر رہے ہیں اور اب امید ہے اس سے متعلق تمام تیاریاں 6 سے 9 ماہ میں مکمل ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے کارگو کی بھی اجازت مانگ رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم نے امریکی محکمہ زراعت سے کہا ہے کہ اپنا ایک نمائندہ کراچی میں تعینات کریں اس سے تمام برآمدات کا معائنہ کراچی میں ہی ہوگا جبکہ ہمارے تاجروں کا وقت اور پیسہ بچے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular