
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں پر واضح کردیا ہےکہ اسے مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ امریکا اقتصادی ناکا بندی اور پابندیوں سے نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری تیز کر دی ہے، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات فی الحال معطل ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس وقت تہران سے بات چیت نہیں کر رہا اور ایران کو معاشی دباؤ کے ذریعے جھکانے کی کوشش کی جائے گی۔ واشنگٹن کا مقصد تہران کو دباؤ میں لا کر اپنی شرائط پر مذاکرات کے لیے مجبور کرنا ہے۔ ٹرمپ نے چین کے ان بینکوں کو بھی ممکنہ پابندیوں کی زد میں لانے کا عندیہ دیا ہے جو ایران کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔


































