Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یمن سے متعلق امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، ایران

نیویارک: اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں یمن کے حوالے سے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایران پر لگائے گئے الزامات امریکہ کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہیں تاکہ یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف جاری جارحیت کی پردہ پوشی اور اسے قانونی جواز فراہم کیا جا سکے۔ امریکی نمائندے نے ایک بار پھر سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرتے ہوئے یمن کی صورتحال پر ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ سعید ایروانی نے مزید لکھا کہ ایران ان الزامات کو امریکہ کی طرف سے یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف جاری جارحیت کی پردہ پوشی اور قانونی جواز فراہم کرنے کی کوشش سمجھتا ہے۔ یہ حقیقت واضح ہوچکی ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے ماہرین پر مینڈیٹ سے سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ کا یہ تخریبی اور غیر ذمہ داری پر مبنی رویہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی آزادی کو مجروح کرتا ہے۔ انہوں لکھا کہ ایران نے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ یمن کے بحران پر ایران کی پالیسی واضح ہے۔ ایران سفارتی ذرائع سے یمن کے بحران کے پرامن حل پر زور دیتا ہے اور سمندری سیکورٹی اور آزاد جہاز رانی کی تاکید کرتا ہے۔ اس کے باوجود، حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو پامال کرکے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔ امریکہ دیگر خودمختار ریاستوں پر الزام لگا کر اپنی تمام سنگین خلاف ورزیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular