
TOPSHOT – Rescue teams work amidst debris after a Ukrainian plane carrying 176 passengers crashed near Imam Khomeini airport in the Iranian capital Tehran early in the morning on January 8, 2020, killing everyone on board. – The Boeing 737 had left Tehran’s international airport bound for Kiev, semi-official news agency ISNA said, adding that 10 ambulances were sent to the crash site. (Photo by – / AFP) (Photo by -/AFP via Getty Images)
ایران نے یوکرینی طیارے کی تباہی کو انسانی غلطی قرار دیدیا،آپریٹر نے طیارے کو میزائل سمجھ کر نشانہ بنادیا، سپاہ پاسداران کا اعتراف
ولی امرمسلمین کی غفلتوں اورغلطیوں کی تحقیقات کا حکم، ملوث افراد کو قانونی مراحل سے گذرنا پڑے گا، روحانی کی یوکرینی صدر کو یقین دہانی
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے یوکرینی طیارے کی تباہی کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کی وجہ امریکا کی مہم جوئی کو قرار دیا ہے، سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیرعلی حاجی زادہ نے نیوز کانفرنس میں حادثے کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ طیارہ میزائل لگنے سے تباہ ہوا، آپریٹر نے طیارے کو میزائل سمجھ کر اسے نشانہ بنادیا، امریکی حکومت کی دھمکیوں اور ایرانی فضائی حدود کے آس پاس دشمن کے طیاروں کی مسلسل پرواز کے پیش نظرمسلح افواج پوری طرح الرٹ تھیں کہ اسی اثنا میں جلد بازی میں کئے گئے فیصلے کی وجہ سے افسوسناک حادثہ پیش آگیا،حکام نے حادثے کے متاثرین کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن قائم کردیا، وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کے مطابق کمیشن تمام قونصلر، مربوط اداروں اور ہوائی اڈوں کے دفاتر کے ساتھ مسئلے کا جائزہ لیگا، ادھرولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے مسلح افواج کو حادثے میں ممکنہ غفلتوں اور غلطیوں کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے، صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے یوکرین کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتکو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فنی ماہرین کا تعاون تحقیقات مکمل ہونے تک پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ انسانی غلطی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا اور اس معاملے میں ملوث افراد کو قانونی مراحل کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،انہوں نے امریکی حکومت کی دھمکیوں کے باعث وجود میں آنے والے خاص حالات کے نتیجے میں انسانی غلطی کو حادثے کی وجہ قرار دیا، یاد رہے کہ 8 جنوری کو یوکرین کا ایک مسافر طیارہ تہران کے امام خمینیؒ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گرکر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں 167 مسافر اور عملے کے9 افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔


































