برطانیہ میں اثاثے خریدنے یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیرخارجہ
لندن (نیوز ڈیسک )برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نئے قانون کے تحت سعودی عرب، روس، شمالی کوریا اور میانمار کی درجنوں اہم شخصیات اور تنظیموں پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں، وزیرِ خارجہ ڈومینک راب نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ حالیہ سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اس کے تحت لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی جانے والی منی لانڈرنگ کا راستہ روکا جائے گا، جن لوگوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں ا ±نہیں برطانیہ میں اثاثے خریدنے یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نہ ہی یہ لوگ اپنا ناپاک سرمایہ برطانوی بینکوں میں رکھ سکیں گے برطانیہ نے جن افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں ا ±ن میں خاشقجی کے قتل میں ملوث سعود القحطانی اور سابق ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد الاسیری شامل ہیں


































