
واشنگٹن: امریکی فضائیہ کے دو پائلٹس نے غزہ جنگ میں مسخ شدہ بچوں کی لاشوں پر اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔
امریکی ایئر فورس کے باضمیر پائلٹوں نے کہا کہ غزہ میں جنگی جرائم ناقابل برداشت ہیں۔ مسخ شدہ بچوں کی دل خراش ہزاروں ویڈیوز ہمارے موبائل فونز تک پہنچ رہی ہیں۔ امریکی پائلٹس نے مزید کہا کہ بچوں کی دل خراش ہزاروں ویڈیوز فوج کے اندر اور باہر امریکی عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ یہ سب امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکن ایئر فورس کے پائلٹس نے یہ بھی کہا کہ اس جارحیت اور ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


































