
انقرہ: ترکیہ نےکہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ترک- فلسطین فرینڈ شپ اسپتال پر حملے کے ذمہ دار اسرائیلی افواج کو بین الاقوامی عدالتوں میں لایا جائے۔ ترکیہ کے دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں کینسر کے اسپتال کو اسرائیلی فوج اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیلی فوج نے اہم آلات اور طبی سہولیات کو نقصان پہنچایا ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔جس پر ترکیہ اسرائیل کو عالمی عدالت میں لے کر جانے کا ارادہ رکھتا ہے اور ہم بہت جلد اس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کریں گے۔


































