
واشنگٹن : امریکا کے جنونی اور نفسیاتی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کو بھیجے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ خط میں امریکا اور ایران کے درمیان نئے سرے سے جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جبکہ دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے سی این این کوبتایا کہ صدر ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے تنازع کو سفارتی طریقے سے اور بہت جلد حل کرنا چاہتے ہیں اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو اس تنازع کو حل کرنے کے دیگر طریقے بھی ہوں گے۔


































