Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کا افغانستان سے امریکی فوج کے شرمناک انخلا کے ذمہ دار فوجیوں کے کورٹ مارشل کا فیصلہ

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی افراتفری کے عالم میں ناکام اور شرمناک واپسی کے ذمے دار افسران کے کورٹ مارشل کی تیاری شروع کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ الیکشن میں اپنی شکست کا ذمہ دار فوجی اسٹیبلشمنٹ کو سمجھتے آئے ہیں اور اس بار اپنی انتخابی مہم میں بار بار فوج میں بڑی تبدیلی کا وعدہ کرتے رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی تو اپنی ٹیم کو مبینہ طور پر سابق اور موجودہ اعلیٰ امریکی فوجی افسران کی فہرست کی تیاری میں لگادیا تاکہ اپنی انتخابی وعدے کو پورا کرسکیں۔
چند روز قبل رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ اس فہرست میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت برّی، بحری، فضائی اور نیشنل گارڈز کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ فہرستیں بنانے والی ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا تھا کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار کے چیف آف اسٹاف مارک ملی کے قریب رہنے والے افسران کی برطرفی کا امکان زیادہ ہے۔ تاہم اب ایک اور خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے شرمناک انخلا کے ذمہ دار افسران کے کورٹ مارشل کا بھی ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ جس کی سربراہی سابق سیکریٹری میٹ فلن کررہے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ایک کمیشن تشکیل دینا چاہتے ہیں جو 2021ء میں افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کرے گی۔ کمیشن کے پاس امریکی فوج کے انخلا کے طریقہ کار کا جائزہ لینا، فیصلہ سازی میں براہ راست شامل فوجی افسران کی شناخت کرنا اور ان پر غداری سمیت دیگر الزامات عائد کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular