معاشی صورتحال کی وجہ سے ٹرمپ کا پاپولر ووٹ 35 فیصد رہ گیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) : امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ دعویٰ آکسفورڈ اکنامکس کے انتخابی ماڈل میں کیا گیا، نیشنل الیکشن ماڈل کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی کساد بازاری کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نومبر کے الیکشن میں تاریخی شکست ہوگی، آکسفورڈ اکنامکس نے انتخابی ماڈل کیلئے بیروزگاری، ہوائی آمدنی اور افراط زرکے اعدادوشمار کو بنیاد بنایا ہے ، الیکشن ماڈل کے مطابق کورونا وائرس پر غلط پالیسیوں اور بدترین معاشی صورتحال کی وجہ سے ٹرمپ کا پاپولر ووٹ 55 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد رہ گیا ہے، اور یہ کسی بھی صدر کی گزشتہ ایک صدی میں بد ترین پرفارمنس ہے۔


































