
اوٹاوا : کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ویکسینیشن کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج میں شدت آنے پر انتظامیہ نے ایمرجنسی لگا دی۔ مظاہرین 29 جنوری کو دارالحکومت پہنچے اور ٹرک سڑکوں پر اور گلیوں میں کھڑے کرکے جگہ جگہ خیمے لگا لیے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مظاہرین کی وجہ سے بننے والی صورت حال شہر کے رہائشیوں کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ شہر کے میئر نے تسلیم کیا ہے کہ حالات قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔
یہ بات واضح ہے کہ ہماری تعداد زیادہ ہے اور ہم یہ جنگ ہار رہے ہیں۔ صورت حال کو تبدیل ہونا چاہیے، ہم کو اپنا شہر واپس لینا ہے۔ انہوں نے ٹرک ڈرائیورز کو بے حس قراردیتے ہوئےکہ انہوں نے ہارن اور سائرن بجانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور احتجاج کو پارٹی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج امریکااور کینیڈا کے بارڈر پراس وقت شروع کیا جب ان کیلئےکورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی۔ تاہم پھر احتجاج کا رخ کورونا وائرس کے ضمن میں ہونے والی بندشوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے خلاف ہو گیا۔


































