Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

چھوٹے بچوں کی لڑائیاں اور ہمارا ردعمل؟

والدین ضرور مطالعہ کریں

سوال: سات سال سے کم عمر بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائیوں پر ہمیں کس طرح کا رد عمل ظاہر کرنا چاہیے؟*

1️⃣  بچہ جھگڑالو کیوں ہوتا ہے؟
اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کا بچہ اس ماحول میں بھی جہاں اس کے ہم عمر بچے ہیں، ان سے لڑتا جھگڑتا ہے تو اس کے والدین کے لئے ایک پیغام ہے کہ اس بچے کو ضروری معاشرتی گروتھ نہیں مل پائی ہے۔

2️⃣ بچوں کی لڑائی جھگڑے کے دوران والدین کا ردعمل کیا ہونا چاہیے؟
جب بچے اپنے ہم عمر بچوں سے لڑائی جھگڑا کریں تو ہمیں ان کے رابطےکو توڑنا اور حتی ایسا بھی نہیں کرنا چاہیے: اچھا! تم یہاں بیٹھ جاؤ، تم جاؤ اپنی ماں کے پاس بیٹھو، اب اکٹھے نہ کھیلنا بلکہ
اس کی بنیاد فراہم کریں مثال کے طور پر آپ لوگ ایک گیند کے ساتھ مل کر کیسے کھیل سکتے ہیں تاکہ میں بھی کھیل کا حصہ بنوں اور ساتھ دوں۔

3️⃣ بچوں کے تنازعات میں فیصلہ یعنی اختلافات کو بڑھانا

والدین بچوں کے تنازعات میں فیصلہ نہ کریں مثال کے طور پر تمہاری غلطی ہے، تمہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا وغیرہ

بچوں کے درمیان فیصلہ کرنا یعنی ان کے اختلاف کو مزید بڑھانا ہے۔

4️⃣ بچے کا منفعل ہونا یعنی کیا؟
بعض اوقات ہم والدین دیکھتے ہیں کہ ہمارا بچہ منفعل(اثر قبول کرنے والا) ہے۔ مثال کے طور پر دعوتوں میں اسے کوئی بھی تھپڑ مار کر چلا جاتا ہے۔ 

اب ہم اسے سکھاتے ہیں کہ کسی کے مارنے سے پہلے تم اسے لگا دینا۔
یہ والدین نہیں جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ان کا بچہ مستحفظ (ضرورت پڑنے پر کام میں لایا جانے والا) بن گیا اور اگر اس کے پاس سے کوئی گزرا اور غلطی سے اسے اس کا ہاتھ لگ گیا تو وہ اسے لات دے مارے گا۔

5️⃣ بچے کا شیڈول نہ ہونے کے بھیانک نتائج
معمولا جب ایک بچے کا لڑائی جگھڑا زیادہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے اس بچہ کا کوئی شیڈول نہیں۔
اگر ہم اس کے لیے کوئی کھیل اور سرگرمی کا شیڈول بنا سکیں تو وہ بجائے اس کے کہ ایک دوسرے سے لڑیں، ان کی توجہ کھیل کی طرف مبذول ہو جائے گی۔ لہذا حتما کھیل کو اپنے پیش نظر رکھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular