
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شہید حسن نصر اللہ کے چالیسویں پر تعزیتی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہزاروں تربیت یافتہ مجاہدین اسرائیل سے لڑنے کیلئے تیار ہیں، ہماری جنگ صرف جنگی میدان میں ہی ختم ہوگی سیاسی میدان میں نہیں، فلسطینی کاز ثابت قدم ہے اور اسرائیلی جارحیت کے باوجود فتح ہماری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن الاقصیٰ طوفان نے ایک نیا راستہ بنایا جو خطے کی حقیقت سے مختلف ہے۔ نیتن یاہو کا مقصد لبنان پر قبضہ کرنا اور حزب اللہ کے وجود کو ختم کرنا ہے۔ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہمارے تمام جنگجو شہادت کیلیے تیار ہیں جو موت سے نہیں ڈرتے، اسرائیل جارحیت روکے گا تو لبنانی ریاست کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ کھلے گا۔ سربراہ حزب اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں مزاحمتی تنظیم شہید حسن نصر اللہ کے مشن کو جاری رکھے گی۔


































