
لندن : بچوں کی فلاح کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ سترہ ہزار بچے شہید ہیں۔ سیو دی چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 17 ہزار بچے اپنے والدین اور گھر والوں سے بچھڑ گئے ہیں جن میں سے تقریباً چار ہزار ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید بڑی تعداد کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں غزہ کے مختلف علاقوں میں بنی اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا ہے۔
سیو دی چلڈرن نے مزید کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی کارروائی سے دیگر بہت سے کنبے ایک دوسرے سے بچھڑ جائیں گے۔ رفاحی اداری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ہر روز بچڑے ہوئے بچے ملتے ہیں اور ہر روز ان کی مدد کرنے میں ہمیں مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی شریک تنظیموں کے تعاون سے بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کے کنبوں سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت سے بچوں کو پناہ، پانی اور کھانا دینے جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری پڑوسی یا کنبے والے لے لیتے ہیں۔ مگر بہت سے اجنبی لوگوں کے ساتھ ہیں جس کی وجہ سے انہیں تشدد، ذیادتیوں، استحصال اور بے توجہی کا شدید خطرہ ہے۔


































