
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حج کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال کا پیغام، حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ پوری دنیا میں مشرکین سے بیزاری کا اعلان ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حج کے عظیم اجتماع اور پیچیدہ مراسم پر غور کیا جائے تو ہر مسلمان کے لئے اطمینان قلب ملتا ہے اسی طرح دشمنوں اور بدخواہوں کے لئے یہ اجتماع ہراسناک ہے۔ اس سال کا اعلان برائت، حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ مسلمان بسنے والے دنیا کے ہر ملک اور ہر شہر میں لوگوں کی زبان پر اعلان برائت ہونا چاہئے۔ اپنے عمل اور فکر کو ان حقائق اور معارف سے نزدیک کریں اور ان تعلیمات سے بہرہ مند ذات اور شخصیت کے ساتھ اپنے گھر لوٹیں یہی حج کی حقیقی اور ارزشمند سوغات ہے۔


































