
لاہور : مجلس خبرگان ایران کے رکن و سنی عالم دین مولانا نذیر احمد سلامی نے ایران میں اہل سنت سے متعلق پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دے دیا اور مخالفین کو پیشکش کی کہ وہ خود ایران کا دورہ کرکے اہلسنت کے حالات کا جائزہ لیں۔ مجمع جہانی برائے مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ حمید شہریاری کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے زاہدان کے نامور عالم دین مولانا نذیر احمد سلامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ایران تشریف لائیں اور اہل سنت سے متعلق پراپیگنڈے کی اصل حقیقت جانیں، دشمن ہمیں کمزور کرنے کیلئے منفی پرپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی فقط اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے۔


































