دہشت گرد وں کا مکمل صفایا کرنے تک کارروائی مسلسل جاری رہے گی،فوجی ترجمان
بغداد(نیوز ڈیسک)عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی رسول نے کہا ہے کہ عراق کو داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں، دہشت گرد عناصر کا مکمل صفایا کرنے تک تکفیری گروہ کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ عراق میں داعشی عناصر موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہیں، داعش کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کیلئے حال ہی میں فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- داعش سے مقابلہ کیلئے غیر ملکی فوج کی کوئی ضرورت…


































