Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ملک میں اب بھی وہ قوتیں ہیں جو عوام کو کنٹرول کرنا چاہتی ہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے کمپنیوں سے پیسے لیے اس وقت قانوناً جائز تھے، 2012 میں بیرونی کمپنی سے پیسے آسکتے تھے اور 2017 میں بیرونی کمپنی سے پیسے لینے پر پابندی لگی۔ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے موقع پر عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس اور تنخواہ دار کے لیے سیاست مہنگی ہوگئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے کے بل پر سیاست میں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں شعور ہے ان کو معلوم ہے جمہوری نظام کیا ہوتا ہے، ان دونوں پارٹیوں نے فنڈریزنگ کیوں نہیں کی؟ کیونکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو کوئی پیسہ دے گا ہی نہیں اور افسوس کہ الیکشن کمیشن نے دونوں پارٹیوں کی فنڈنگ کے کیسز نہیں سننے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز ہیں، ووٹن کارٹن کلب کا مالک عارف نقوی تھا، 2012 میں ہم نے پیسے لیے اور عارف نقوی پر فراڈ کا چارج 2018 میں لگتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عارف نقوی نے میچ فیسٹول کیا اور پھر کھانا کیا تھا جس میں پیسے اکٹھے کیے۔ علاوہ ازیں انہوں نے حلف نامہ اور سرٹیفکیٹ سے متعلق کہا کہ شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف واپس آجائیگا اسے حلف کہتے ہیں،عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ کیس ہے، یہ بتائیں جو پاکستانی 31 ارب ڈالر بھیجتے ہیں وہ کیا ہے، الیکشن کمیشن یہ کہہ رہا ہے بیرون ملک پاکستانی پیسا دیں گے تو یہ فارن فنڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک ابھی بھی وہ قوتیں بیٹھیں ہیں جو عوام کنٹرول کرنا چاہتی ہیں، حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کوسبوتاژ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular