Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت کو بڑے سرپرائز کا انتظار کرنا چاہیے، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

صنعا: تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہےکہ جو شخص قرآن کی بےحرمتی کرتے صیہونی فوج کو دیکھ کر متاثر نہیں ہوتا ہے اس میں ذرہ برابر ایمان موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ پر قابضوں کے حملے سے بھی زیادہ خطرناک چیز، مسجد میں یہودی عبادت کی تعمیر کے بارے میں ایک انتہا پسند قابض صیہونی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج نے اپنی جارحیت کا دائرہ مغربی کنارے تک بڑھا دیا ہے اور یہ گذشتہ بائیس برسوں کے دوران شدید ترین حملے ہیں۔تحریک انصاراللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کی مسلح افواج اپنی عسکری طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور صیہونی حکومت کو بڑے سرپرائز کا انتظار کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن کے خلاف جوابی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں اور ردعمل کا وقت غاصب صیہونی حکومت کے لیے حیران کن ہوگا۔ سید بدرالدین حوثی کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی کارروائياں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular