Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج نے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کے زیر انتظام 4 جہازوں کو نشانہ بنادیا

صنعا: یمنی فوج نے چار عسکری کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کے زیر انتظام چار مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائیاں بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، بحیرہ روم اور بحر ہند میں کی گئیں۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کے مطابق پہلی کارروائی میں بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہاز یونیفک کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار جہاز ڈیلونکس پر حملہ کیا گیا۔ تیسری کارروائی میں بحر ہند میں برطانوی جہاز اینول پوائنٹ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ چوتھی کارروائی میں بحیرہ روم میں امریکی جہاز لکی سلور پر متعدد میزائل داغے گئے۔
یمنی فوج گذشتہ برس نومبر کے بعد سے 150 سے زیادہ تجارتی جہازوں پر حملے کر چکی ہے۔ یمنی فوج کا دعویٰ تھا کہ یہ جہاز اسرائیل جا رہے تھے۔ حوثیوں نے غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے دھمکی بھی دی کہ وہ اپنے حملے کا دائرہ بحر الکائل تک وسیع کر دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular