
JPEGmini
غزہ: شمالی غزہ میں جاری درندگی میں اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں ایک سو تیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا گیا۔ صیہونی فوج نے آج بربریت کے تازہ مظاہرے میں محفوظ قرار دئے گئے المواصی پر بھی بمباری کی اور چھ افراد شہید کو شہید کردیا۔ جنگی طیاروں نے غزہ سٹی۔ جبالیہ اور دیگر علاقوں پر بھی فضائی حملے کئے ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں بیت لاہیہ ۔ نصیرت اور بریج میں کئے گئے حملوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد چھیانوے ہوگئی۔ بیت لاہیہ میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں باہتر افراد شہید ہوگئے۔ اس عمارت میں میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے۔ غزہ میں وزارت صحت کے دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو اس بات کا علم تھا کہ ان گھروں اور رہائشی عمارتوں میں درجنوں بے گھر شہری موجود ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی تھی۔ اسرائیلی طیاروں نے ان پر ٹنوں میزائل داغے ہیں۔


































