Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیل کا کمال عدوان اسپتال پر پھر حملہ، طبی عملہ، نومولود اور مریض زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر بم برسادئے۔ حملے میں طبی عملہ اور کئی مریض زخمی ہوئے ہیں جن میں نومولود بھی شامل ہیں۔ اسپتال پر دوسرے دن بھی کئے گئے حملے میں نرسری کو شدید نقصان پہنچا۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ادھر جنگی طیاروں نے رات بھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بم برسائے۔ بیت لاہیہ ۔خان یونس۔نصیرات اور غزہ سٹی پر حملوں میں 33 فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 374 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 2 ہزار 261 فلسطینی زخمی ہیں۔ سینکڑوں افراد اب بھی تباہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ادھر یو این فوڈ ایجنسی نے خوراک اور امدادی سامان کی سپلائی میں رکاوٹ پر قحط سے خبردار کیا ہے۔ اسرائیل شمالی غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular