
بیجنگ: چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے خلاف امریکی ویٹو نے غزہ کے محصور علاقے کو خطرناک صورتحال کی طرف دھکیل دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن امریکہ نے قرار دار ویٹو کر کے غزہ کو مزید خطرناک صورت حال کی طرف دھکیل دیا۔ ماؤ نے کہا کہ چین سمیت تمام متعلقہ فریقوں نے امریکی طرزعمل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔


































