ٹرمپ مصر کے منصوبے جبکہ وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کی حامی
طرابلس (نیوز ڈیسک)لیبیا میں قیام امن کیلئے مصر کے نئے منصوبہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور محکمہ خارجہ کے موقف میں تضاد سامنے آگیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں جنگ بندی کے لیے ان کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے، مشرقِ اوسط میں امریکا کے اعلیٰ سفارت کار ڈیوڈ شینکر کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں،ہمارے خیال میں اقوام متحدہ کی قیادت میں عمل اور برلن عمل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے ایک حقیقی تعمیری فریم ورک ہوسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے مصر کے امن اقدام کو سراہا ہے۔


































