
بغداد : عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے کہا ہے کہ ملکی حاکمیت ریڈ لائن ہے اور ہم فوجی مشاورت کے بہانے عراقی سرزمین پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔ عین الاسد اور حریر فوجی اڈوں پرایک بھی امریکی فوجی قبول نہیں کریں گے۔ اگر امریکا عراق میں رہنا چاہتا ہے تو پھر اسے اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔ اگر عراق کی حکومت کو فوجی مشیروں اور انسٹکٹروں کی ضرورت ہے تو وہ ایک ایسا معاہدہ کرے جس میں فوجیوں کی تعیناتی اور ان کا کام واضح ہو۔ ہادی العامری نے کہا تھا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ہمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔


































