
صنعا: امریکی اور برطانوی افواج کے یمن کے دارالحکومت اور اس کے مضافات سمیت کئی مقامات پر فضائی حملوں کے ردعمل میں یمنی فوج نے کہا ہے کہ ان حملوں سے یمن کے غزہ اور لبنان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو تقویت دے گی۔ ادھر انصار اللہ کے رہنما سید عبدالمالک الحوثی نے واضح کیا کہ نہ تو امریکی صدر جو بائیڈن اور نہ ہی سابق صدر اور اب منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یمن کی فوجی کارروائیوں کو روک سکتے ہیں، غزہ کی حمایت میں مزید شدت کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


































