
آج دنیا بھر میں سردارانِ اسلام، محاذ استقامت کے مایہ ناز کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان، ایران، عراق، شام، لبنان، فلسطین، یمن، ترکی، افغانستان اور ہندوستان کے علاوہ یورپی، مغربی اور افریقی ممالک میں بھی سرداران محاذ استقامت کی برسی پر مجالس عزا اور مختلف مذہبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور لوگ مختلف انداز میں دنیا کو داعش سمیت مختلف امریکی، صیہونی اور تکفیری سازشوں سے نجات دلانے والے سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔


































