
کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کردی۔ دعا زہرا کیس کی سماعت کے دوران مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا جاسکا۔ تفتیشی افسر نے ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے چھ اگست کو ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی ایم ایل او کرانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں اغوا کے مقدمے میں ملزم ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔


































