
غزہ : حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ کھلی مخالفت کے باوجود نیا فلسطین تعمیر کرنے کا منصوبہ معاشی حالات ابتر ہونے کا باعث بن رہا ہے۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے عوام میں بیداری بڑھتی جا رہی ہے اور انتفاضہ کی علامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں لڑائی و کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے اور اس مسئلے کو حل کر کے علاقے میں امن و استحکام کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیف القدس جنگ نے علاقائی اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر علاقے میں جاری کشیدگی دور نہیں کی جاسکتی۔ ادھر حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز سے ملاقات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مغربی کنارے میں نوجوانوں کے انتفاضہ سے غداری قرار دیا ہے۔


































