Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

نیدرلینڈز کے انتخابات میں اسلام دشمن گریٹ ویلڈرز کی پارٹی کامیاب

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کے الیکشن میں اسلام دشمن گریٹ ویلڈرز کی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ گریٹ ویلڈرز کی فریڈم پارٹی 150 رکنی پارلیمنٹ میں 37 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ تاہم وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔ گریٹ ویلڈرز کو حکومت بنانے کیلئے دوسری جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑے گا۔ سابق یورپی کمشنر فرانس ٹمر مینز کی زیر قیادت بائیں بازو کا اتحاد 25 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو ایک ایسے ملک میں بڑی کامیابی ملی ہے جو کہ کبھی تحمل اور برداشت کی مشعل کے طور پر یورپ میں مشہور تھا۔ انتخابی نتائج نے ڈچ سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس سے پورے یورپ کو بھی جھٹکا لگے گا۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد گیرت وائلڈرز نے اپنے پہلے بیان میں کہا امیگریشن کے سونامی پر قابو پائیں گے۔
خیال رہے کہ فریڈم پارٹی کا رہنما گیرٹ وولڈرز وہی شخص ہے جس نے پارلیمنٹ میں ایک متنازعہ بل پیش کیا تھا جس میں قرآن مجید کی ترسیل پر پابندی کی درخواست کی گئی تھی ساتھ ساتھ وولڈرز ہالینڈ میں خواتین پر پردے کی پابندی کا بل بھی پیش کرچکا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular